Quick Sports

Live News

 کراچی: چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے ایک ماہ میں 2 بار مستعفی ہونے کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی: چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے ایک ماہ میں 2 بار مستعفی ہونے کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے۔پی سی بی نے 7 اگست کو انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی تھی،اس کے بعد 2ایسے مواقع آئے جب سابق کپتان نے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی، افغانستان سے سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ منتخب ہونے کے بعد بھی انھیں معاہدہ نہیں دیا گیا تھا،اس پر مایوس ہو کر انھوں نے مستعفی ہونے کا ارادہ ظاہر کیا مگر پھر مینجمنٹ کمیٹی چیف ذکا اشرف سے ملاقات میں معاملات طے ہو گئے۔