Quick Sports

Live News

شاہین شاہ آفریدی کو ایک اور بڑی کرکٹ لیگ میں شامل کر لیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اب ایک اور بڑی کرکٹ لیگ کھیلں گے۔ مایہ ناز فاسٹ باؤلر اس وقت انگلینڈ میں ہونے والی دی ہندرڑ کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں ، مگر ساتھ ہی انہوں نے ایک اور بڑی کرکٹ لیگ کا کنٹریکٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایک ہفتے کیلئے آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے متحدہ عرب امارات جائیں گے ، یہ اس لیگ کا دوسرا سیزن ہے جو کہ دبئی میں کھیلا جائے گا ، شاہین شاہ آفریدی کے علاؤہ اور بھی کئی پاکستانی کھلاڑی ہیں اس لیگ میں حصہ لیں گے۔