Quick Sports

Live News

ویرات کوہلی بہتر ہے یا بابر اعظم ، عمران خان نے بتا دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر و کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ بابر اعظم ویرات کوہلی کی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک مقامی اسپورٹس صحافی سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو 1992ء کا ورلڈ کپ جتوانے والے 70 سالہ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اگرچہ انہوں نے حال ہی میں بہت زیادہ کرکٹ نہیں دیکھی ہے، لیکن جو کچھ انہوں نے دیکھا ہے،

اس سے انہیں یقین ہے کہ بابر آسانی کے ساتھ ہندوستانی سٹار بلے باز کے ریکارڈ پر قبضہ کر سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ “میں نے حال ہی میں کرکٹ نہیں دیکھی لیکن میرا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم ایک ہی کیٹگری کے بیٹرز سے تعلق رکھتے ہیں۔ بابر اعظم آسانی سے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں، میں نے جو دیکھا ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھے بلے باز ہیں”۔