Quick Sports

Live News

وسیم اکرم بھارتی اوپنرز کھلاڑی کے دیوانے ہو گئے ، کھل کر تعریف کر دی۔

اکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان بھارتی اوپنر شبمن گل عالمی کرکٹ کے مستقبل کا سپر سٹار ہے، پاور پلے اوورز کے دوران شبمن گل کو گیند کرنا سچن ٹنڈولکر کی طرح ہے۔خیال رہے کہ شبمن گل حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار فارم میں رہے ہیں، جہاں وہ 3 سنچریوں سمیت 890 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

وسیم اکرم کے مطابق پاور پلے میں گل کو گیند کرنا ایسا ہی ہے جیسا پاور پلے اوورز میں سچن ٹنڈولکر کا سامنا کرنا ہے۔ جب میں گل جیسے کھلاڑی کو باؤلنگ کرتا ہوں، یہاں تک ٹی 20 فارمیٹ میں بھی، ایسا لگتا ہے سچن ٹنڈولکر کو ایک روزہ کرکٹ میں پہلے 10 اوورز میں باؤلنگ کر رہا ہوں، جب صرف دو فیلڈرز کی اجازت تھی۔سابق بائیں ہاتھ کے تیز رفتار کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ گل مناسب کرکٹنگ شاٹس کھیلتے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں مسلسل رنز بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے جے سوریا یا کالووتھرنا کو باؤلنگ کرنی پڑتی، تو میں جانتا تھا میرے پاس ایک موقع ہے۔ میں انہیں ہر گیند پر مارتے ہوئے آؤٹ کر سکتا ہوں۔ لیکن سچن ٹنڈولنکر اور شبمن گل جیسے کھلاڑی وہ مناسب کرکٹ شاٹس کھیلتے ہیں۔ یہ دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس میں مسلسل سکور کر سکتے ہیں۔ وہ عالمی کرکٹ کا مستقبل کا سپر سٹار ہے۔خیال رہے کہ بھارتی اوپنر 7 جون سے انگلینڈ کے اوول میں کھیلے جانے والے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 کے لیے ہندوستانی کا حصہ ہیں۔